اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان میں بچہ بعد میں پیداہوتا ہے ، لندن میں اپارٹمنٹ پہلے بن جاتا ہے،نواز شریف کے صرف ایک فلیٹ کی مالیت45ملین پانڈز تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا نام پانا مہ لیکس میں آیا ، غریب ممالک کے حکمرانوں نے پیسہ امیر ملکوں میں لگا رکھا ہے ،ہماری شریف خاندان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ۔فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی لیکن ابھی نظام تبدیل نہیں ہوا، شہباز شریف جو جیسے باہر جانے کی اجازت ملی وہ نظام کی بوسیدگی ہے ، شہباز شریف کا کیس ایک ہی دن میں لگا ، نوٹس ہوا اور باہر جانے کی اجازت مل گئی ،شہباز شریف کے باہر جانے کے عدالتی فیصلے پر اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا باقی قیدیوں کیساتھ زیادتی ہے ، قانون نواز شریف فیملی اور عام لوگوں کے لئے مساوی ہونا چاہئے ،شہباز شریف کی گارنٹی کیسے مانی جائے جب کہ وہ ایک دوسرے مفرور کی گارنٹی نہیں دے سکے ،ہم تو سمجھے تھے کہ عدالت شہباز شریف سے کہے گی کہ نواز شریف کو واپس لاو¿ ۔یاسمین راشد شہباز شریف سے کہیں زیادہ بیمار ہیں لیکن وہ بھی پاکستان میں رہ کر علاج کرا رہی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں