سعودیہ اگر مشکل وقت میں مدد نہ کرتا تو ۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے تعاون کا اعتراف کر لیا

ریاض(پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودیہ اگر مشکل وقت میں مدد نہ کرتا تو ہم ڈیفالٹ کرجاتے۔سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ شوکت خانم اسپتال چلانے میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا اہم کردار ہے،اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودیہ اگر مشکل وقت میں مدد نہ کرتا تو ہم ڈیفالٹ کرجاتے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں پہلے بھی لاک ڈاؤن نے بھارتی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا لیکن ہم دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کے ساتھ اپنے لوگوں اور معیشت کو بھی بچایا۔ ہمارے ہمسائے ممالک کی ایکسپورٹ گری لیکن ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ملک میں مافیا پرانے نظام کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن قانون کی حکمرانی والا معاشرہ اوپر جاتا ہے، طاقت کی حکمرانی والا معاشرہ ترقی نہیں کرتا، پرانا اسٹیٹس کو اور مافیا سب اکٹھے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودیہ اگر مشکل وقت میں مدد نہ کرتا تو ہم ڈیفالٹ کرجاتے۔سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سب سے زیادہ جانتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں