کراچی(آن لائن)حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے گھر میں رہیئے،محفوظ رہیئے،کی پالیسی کے تحت لاک ڈاؤن اور سرکاری چھٹیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔لاک ڈاؤن اورسرکاری تعطیلات 16 مئی تک جاری رہیں گی۔حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں کراچی بھر میں تمام اہم کاروبار اتوارکوپہلے روزمرکزی کاروباری علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں بند رہیں تاہم کراچی کے رہائشی علاقوں میں قائم چھوٹے تجارتی مراکز میں کاروبارکھلا رہا اورعید کی مناسبت سے مخلتف ا?شیاء اسٹالوں پرفروخت کی جاتی رہیں ،اتوار کو شہر کی تمام بڑی اور چھوٹی مارکیٹیں اور بازار بند رہے،عوامی مقامات پر دن کے اوقات میں گرمی کے سبب تقریبا سناٹے کا راج رہا،پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی ،کراچی کے مختلف علاقوں میں صرف کریانہ میڈیکل اسٹورز،دودھ ،بیکریاں ،پیٹرول پمپس اور ضروریات زندگی کی اشیائ کی دکانیں کھلی رہیں۔ہوٹلز اور فوڈز آئٹمز کی دکانوں پر پارسل اور ٹیک اوے کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے بیشتر علاقوں میں کاروبار تو بند ہے لیکن کچھ علاقوں میں رات گئے تک دکانیں کھلنے کے علاوہ دیگرمختلف علاقوں کے اندرونی بازارکھلے رہے جہاں ہرقسم کی کاروباری سرگرمیاں بلاروک ٹوک جاری رہیں اورکورونا ایس اوپیز کی دھجیاں ا?ڑادی گئیں۔کراچی کے کئی علاقوں میں کورونا ایس او پیز کے نام پر دکانیں بند کرادی گئیں مگر بیشتر علاقوں میں مقامی کاروبار جاری ہے جس پر انتظامیہ نے مبینہ طور پر آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں۔کراچی میں لاک ڈائون کا سماں ہونے کے باوجود عوام ماسک پہننے اور سماجی دوری پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔انتظامیہ بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات بروئے کار نہیں لارہی ہے۔اتوار کو افطار سے قبل پھلوں کے اسٹالز ،بیکریوں ،سموسے اورپکوڑوں کی دکانوں اور اسٹالز پر رش دیکھنے میں آیا جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں کرتے ہوئے کچھ دکانوں اورکاروبارکوسیل کردیا گیا۔کراچی کے بیشتر علاقوں میں عوامی گہماگہمی کے دوران احتیاطی تدابیرپرعمل نہیں کیا جارہا ہے اورگھر میں رکھنے کی حکومتی پالیسی کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیاہے۔سٹرکوں پر موجود گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی شہریوں کی بیشتر تعداد نے ماسک نہیں پہنا۔کراچی کے مخلتف علاقوں میں کئی مقامات پر عید کی تیاریوں کے حوالے سے اسٹالز لگائے گئے ہیں ،ان اسٹالز پر تیار شدہ ملبوسات،جوتے اور دیگر ا?شیائ کی فروخت جاری ہے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے اورقانون کا یکساں اطلاق کیا جائے۔علاوہ ازیں محکمہ داخلہ سندھ نے بیکریوں اور دودھ کی دکانوں کے لیے ترمیمی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں بیکریز اور دودھ کی دکانیں کھولنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، نئے حکم نامے کے تحت بیکریز اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولی جاسکیں گی چندروز قبل محکمہ داخلہ نے بیکریوں اور دودھ کی دکانوں کا وقت صبح پانچ بجے سے شام سات بجے تک کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں