اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرے گی، اتوار کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں وزراء نے کہا کہ شہباز شریف کے باہرجانے کے فیصلے پرہمارے پاس قانونی راستے موجود ہیں، ن لیگ کے کچھ لوگ عدالتوں اورعوام کوگمراہ کررہے ہیں، حکومت عدالت کے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کرے گی، حکومت اور تحقیقاتی ادارے اپنا موقف عدالت میں لیکر جائیں گے،شہبازشریف کے خلاف دستاویزی ثبوت ہیں، پاکستان میں آرگنائزڈطریقے سے کرپشن کی گئی،ماضی میں پاکستان سے اربوں روپے چوری کرکے باہربھجوائے گئے، نوازشریف اشتہاری ملزم ہیں انہیں وطن واپس لاناضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آرگنائزڈطریقے سے کرپشن کی گئی،ماضی میں پاکستان سے اربوں روپے چوری کرکے باہربھجوائے گئے،مریم نوازنے کہاتھالندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں،پانامہ لیکس میں شریف خاندان سے متعلق سب کچھ سامنے آیا،شریف خاندان سے ہماری ذاتی دشمنی نہیں، شریف فیملی میں بچہ بعدمیں پیداہوتاہے اوران کیلئے فلیٹ لندن میں پہلے خریداجاتاہے،جسٹس(ر) جاویداقبال کی قیادت میں نیب نے400ارب روپے ریکورکیے، ہمیں حکومت ملی ہے لیکن نظام بدلنے کیلئے جدوجہدجاری ہے،نوازشریف کے لندن میں4اپارٹمنٹس ہیں،یاسمین راشدشہبازشریف سے زیادہ بیمارہیں لیکن وہ اپناعلاج پاکستان میں کرارہی ہیں،آصف زرداری نے بھی کہاتھاکہ نوازشریف کوملک واپس آناچاہیے،شہبازشریف کی گارنٹی کوکیسے ماناگیا؟ وہ خودایک مفرورکی گارنٹی کوپورا نہیں کرسکے،یہ پیسہ بھی ہمارانہیں ہے جس کیلئے ہم لڑ رہے، شہباز شریف کے باہرجانے کے فیصلے پرہمارے قانونی راستے موجود ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ لوگ عدالتوں اورعوام کوگمراہ کررہے ہیں، حکومت عدالت کے اس حکم پر اپیل دائر کرے گی، حکومت اور تحقیقاتی ادارے اپنا موقف عدالت میں لیکر جائیں گے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف اشتہاری ملزم ہیں انہیں وطن واپس لاناضروری ہے،نوازشریف نے آج تک نہیں بتایالندن فلیٹس کے ذرائع کیاہیں،شہبازشریف کے خلاف دستاویزی ثبوت ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں