عیدالفطر، محکمہ ریلوے پشاور کاخصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، کون سی ٹرین کہاں سے کب چلے گی؟

پشاور (آئی این پی) عیدالفطر کی تعطیلات پر رش کے سبب محکمہ ریلوے پشاور نے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے پشاور نے عیدالفطر کی تعطیلات میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر پشاور تا راولپنڈی اور راولپنڈی تا پشاور عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے،پہلی عید اسپیشل ٹرین 10مئی کو پشاور کینٹ سے صبح 9بجے راونہ ہوگی، جو نوشہرہ، جہانگیرہ، اٹک سٹی، حسن ابدال، ٹیکسلا، گولڑہ شریف اسٹاپ کرتی ہوئی 12.30پر راولپنڈی پہنچے گی،یہی اسپیشل ٹرین اسی تاریخ میں دن 2 بجے راولپنڈی سے پشاور کے لیے راونہ ہوگی اور بالترتیب گولڑہ شریف، ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک سٹی، جہانگیرہ، اور نوشہرہ اسٹاپ کرتی ہوئی شام 5.30پر پشاور کینٹ پہنچے گی،عید اسپیشل ٹرینیں 10مئی تا 16مئی انھی مقررہ اوقات کے ساتھ چلا کریں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close