کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں ایکسپو سینٹر میں عام شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں لاک ڈائون کے نفاذ کے ساتھ ویکسینیشن کے عمل میں بھی تیزی آ گئی ہے، ایکسپو سینٹر میں اتوار سے کرونا ویکسی نیشن عام شہریوں کے لیے شروع ہوگئی ہے،محکمہ صحت سندھ حکام نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹر میں 100بوتھ بنائے گئے ہیں، سینٹر میں 30ہزار افراد کی یومیہ ویکسی نیش کی جا سکے گی، اسی سینٹر میں سرکاری اداروں کے ملازمین کی ویکسی نیشن بھی کی جا رہی ہے، جبکہ ایکسپو سینٹر میں 400 تربیت یافتہ نرسنگ اسٹوڈنٹس تعینات کی گئی ہیں،دوسری طرف شہر کے نجی اسپتالوں میں بھی مفت ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو رہا ہے، او ایم آئی اسپتال میں مفت ویکسین کی سہولت کا آغاز ہو چکا ہے،عید کے 3 دنوں کے علاوہ شہر بھر میں ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے، سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ کرونا ویکسی نیشن سینٹرز 13 سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں