عید الفطر کب ہو گی؟ فواد چوہدری نے ایک بار پھر پیشنگوئی کر کے رویت ہلال کمیٹی کے کام میں دخل دے دیا

فواد چوہدریاسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14مئی کو ہو گی۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14مئی کو ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close