اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 118افراد انتقال کر گئے، اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 915ہوگئی ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 118مریض جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 40ہزار 736ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 785رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فی صد رہی,پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8لاکھ 58ہزار 26 ہو گئی ہے، جن میں سے 7لاکھ 57 ہزار 281مریض صحت یاب ہو چکے ہیں, اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18ہزار 915ہوگئی ہے,این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 903ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 81ہزار 830تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1کروڑ، 21لاکھ 90ہزار 671کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں,کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17ہزار 972ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 668ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں