سندھ میں مفت ویکسین لگانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن کری کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے بعد سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی کووڈ ویکسین کو عوام میں مفت لگانے کے حوالے مکتوب جاری کر دیا جس کے بعد کئی اہم سوالات اٹھ گئے۔نجی اسپتالوں کی مفت ویکسین لگانے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ نجی اسپتالوں کو مفت ویکسین کون فراہم کرے گا، سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے کمشنر ڈاکٹر خالد شیخ نے بتایا کہ حکومت سندھ کوویڈ ویکسین منگوانے کے آرڈر دیے ہیں، آئندہ ہفتے تک ویکسین کراچی پہنچ جائے گی جس کے بعد صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کے احکامات کے بعد سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے قبل از وقت تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو انتباہی مکتوب جاری کر دیا جس میں تمام نجی اسپتالوں کی انتظامیہ پر واضح کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین عوام کو بلا معاوضہ لگائی جائے گی اور اگر کسی بھی نجی اسپتال نے عوام سے سروس چارج کے نام پر ویکسین کے عوض پیسے لے تو اس اسپتال کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔۔۔۔

پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے بلاول بھٹو کو استعفے پیش کر دیئے

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا اجلاس ہوا جس ملک کی موجودہ صورت حال کے علاوہ سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری، پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی شریک ہوئے۔ ہفتے کو پی پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے تنظیم نو کی سفارش کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا کہ ان کے عہدوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے، پی پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے اپنے عہدوں کی معیاد پوری ہونے پر اپنے استعفے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ان کی مستقل انتھک محنت اور کاوشوں کو شان دار الفاظ میں سراہا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وسطی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کے استعفے منظور کرلئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close