گندم کا بڑا سکینڈل نکل آیا، چاول کےگودام سےگندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد

حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز کے مطابق کارروائی کالیکی میں کی گئی،جہاں رائس ملز کے گوداموں میں چھپائی گئی گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں۔برآمدکی گئی گندم کی مالیت 20کروڑ سے زائدہے، جب کہ گودام سیل کردیئے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنرکاکہنا ہے کہ برآمد ہونے والی گندم محکمہ پاسکو کے حوالے کی جائے گی۔۔۔۔۔۔

سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر آڈیو ٹیپ انکوائری رپورٹ میں کیا سامنے آیا؟

پشاور (آئی این پی )سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی آڈیوٹیپ انکوائری کمیشن کی رپورٹ صوبائی حکومت موصول ہوگئی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی سربراہی سابق سینئر بیورو کریٹ صاحبزادہ محمد سعید نے کی۔کامران بنگش کے مطابق انکوائری کمیشن میں سابق ایڈیشنل آئی جی طارق جاوید، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بشیر شامل تھے۔اجمل وزیر کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے سرکاری حکام، ایڈورٹائزگ ایجنسی اور دیگر متعلقہ لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔کامران بنگش کے مطابق انکوائری کمیشن نے آڈیوٹیپ، ایف آئی اے فارنزلیب میں تحقیقات کے لئے بجھوادی تھی۔کامران بنگش نے مزید کہا کہ فارنزک سائنس لیبارٹری آڈیو ٹیپ کی صداقت یا اجمل وزیرکے ساتھ کوئی نتیجہ خیز لنک کا تعین نہیں کرسکی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اجمل وزیر کی حد تک اس تحقیقاتی رپورٹ کو فائل کرنے کی ہدایات کردی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں