وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب، دو عرب ممالک پر حکومت گرانے کی سازشوں کا الزام لگانے والوں کو کرارہ جواب دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ہے، عمران خان دورے کے بعد جائزہ لیں وہ کونسے لوگ کہتے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، حقیقت میں کوئی حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کارنے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا ہے، سعودی ولی عہد نے ایئرپورٹ پروزیراعظم کا خود استقبال کیا، معاہدے ہوئے، معاہدے بھی ہوئے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جوپچھلے کچھ عرصے میں تلخیاں پیدا ہوئی تھیں ان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم کو اب دورہ سعودی عرب کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ وہ کون لوگ تھے جو کہہ رہے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، جبکہ کوئی عرب ملک حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان سعودی دارلحکومت ریاض میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مدینہ منورہ کے گورنرامیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج سعودی ولی عہد شہزادمحمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پانچ ایم اویوز دستخط ہوئے ہیں،ان ایم اویوز میں سرمایہ کاری، کامرس، قیدیوں اور کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں ہیں۔پاک سعودی کوآرڈینیشن کونسل بنی ہے، یہ بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس کونسل کو ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور دوسری طرف سعودی ولی عہد سرپرستی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں روزہ افطار کریں گے اور آج رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے۔ کل صبح وزیراعظم براستہ جدہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوں گے اور کل دوپہر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم جدہ جائیں گے اور وہاں سے شام کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں