شہباز شریف سے کون خوفزدہ ہے ؟ مریم نواز کا انکشاف

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ جعلی حکومت کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو ائیرپورٹ پر روکنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے۔۔۔۔

سول ایوی ایشن نےکون سے طیاروں میں سفر کی پابندیاں عائد کر دیں؟

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے کوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد نہ کرنے کے انکشاف کے بعد نیروباڈی طیاروں میں 80فیصد نشستوں سے زائد کے استعمال پر پابندی لگا دی،تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایئرلائنزکاکوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدنہ کرنیکاانکشاف ہوا ، جس کے بعد سی اے اے نے پروازوں کے لیے بڑے طیارے استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا،سی اے اے نے ایس اوپیزکے تحت پاکستان کیلئے انٹرنیشنل پروازوں میں کمی کی تھی ، جس پر ایئرلائن آپریٹرزنے مسافروں کی زیادہ تعدادلانے کیلئے بڑے طیاروں کااستعمال شروع کردیا، اس تناظر میں سی اے اے نے نیروباڈی طیاروں میں80فیصدنشستوں سے زائدکے استعمال پرپابندی لگادی،اس حوالے سے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ عرفان صابرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق وائیڈباڈی طیارے کی70فیصدنشستیں استعمال کی جاسکیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں