کورونا کا خطرہ ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر لوگوں کو ڈرانے لگے

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے جو ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے۔اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے ، ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے کورونا کی پہلی لہر میں جو حاصل کیا وہ دوبارہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی لہر کے دوران جو کیا اسے دنیا نے سراہا ، انشاء اللہ کورونا کے خلاف دوبارہ مل کر کامیابی حاصل کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ خطے میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، الحمد للہ بروقت فیصلوں کے ذریعے کورونا کے بدترین پھیلاو سے بچ گئے۔ نیپال جیسے ملک میں روزانہ 7 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، نیپال میں کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔۔

محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی ہونے کی پیشنگوئی کر دی، کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟

لاہور (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور اس مرتبہ ممکنہ طور پر 30 روزے ہوں گے تاہم عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جہاں عیدالفطر کے چاند کی پیشگوئی کی ہے وہیں موسم کی صورتحال سے بھی شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔محکمے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close