نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین، کتنے ارب وصول ہوں گے؟

لاہور ( پی این آئی) گرینڈ ایوینیو سوسائٹی لاہور کیس میں نیب لاہورکی طرف سے دائر کیے گئے کیس میں 21 سالہ تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی پلی بارگین منظورلی گئی ہے۔ اس حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں ریجنل بورڈ میٹنگ میں گرینڈ ایونیو سوسائٹی کیس کے ملزمان کی جانب سے پیش کردہ مجموعی 2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظوری دی گئی۔ ملزم ریاض احمد چوہان و دیگر کی جانب سے 2 ارب 25 کروڑ کی پلی بارگین درخواست کی ۔ دوسری جانب احتساب عدالت لاہور نے بھی پلی بارگین کی توثیق کردی ہے۔ اس حوالے سےترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ پلی بارگین میں گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 2150 متاثرین کو ریلیف فراہم کروایا جا رہا ہے اورپلی بارگین پر عمل درآمد کیلئے ملزم کی4 قیمتی جائیدادیں بحق سرکار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان کے مطابق ملزم کی رہن کی گئی جائیدادوں میں فیروز پور روڈ پر وسٹا کیش اینڈ کیری اورڈی ایچ اے فیز-8 میں 3 قیمتی اپارٹمنٹ، DHA-8 میں موجود 68 بیش قیمت اپارٹمنٹ اور موضع شہزادہ، ماڈل ٹاؤن میں 52 کنال قیمتی اراضی بھی شامل ہیں، ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ کی رقم پہلی قسط کے طور پر بحق سرکار وصول کرلی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close