عید کے موقع پر بھی کن قیدیوں کو سزا میں معافی نہیں ملی؟

کوئٹہ(آن لائن )محکمہ داخلہ بلوچستان میں عید کے موقع پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کااعلان کردیا۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کردیا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے قیدیوں کی سزاوں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے فیصلے سے سینکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف ہوںنوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ 6 ماہ سے کم سزا والے قیدی سی آر پی سی کی دفعہ 401 کے تحت سزاوں میں معافی کے حقدار ہوں گے۔ بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں موجود قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کردی گئی، سزا میں کمی کا اطلاق دہشگردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں قید افراد پر نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

سب سے بڑے صوبےمیں8 سے 16 مئی تک مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے حوالے سے عیدالفطر کے موقع پر 8 سے 16 مئی تک صوبے میں مزید پابندیاں عائد کردیں۔صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق عید الفطر پر 8 مئی سے 16 مئی تک تمام مارکیٹس، دکانیں اور شاپنگ مالز مکمل طورپربند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز ، اسپتال، بلڈ بینک، ڈیری، سبزی اور قصائی کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ چاند رات کو چاند رات بازار، جیولری، مہندی، کپڑوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق 8 سے 16 مئی تک تمام تفریحی مقامات، ہوٹلز، پارکس مکمل بند رہیں گے۔اس کے علاوہ زیارت، بولان، مولا چٹوک، ہنہ جھیل او کنڈ ملیر جانے والے تمام راستے بند رہیں گے، 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی تاہم پرائیوٹ گاڑیاں و رکشہ 50 فیصد سیٹوں کی سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close