جنوری تا مارچ قومی ائر لائن کے کتنے ارب روپے ڈوب گئے؟

کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 31مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا، جنوری سے مارچ کے دوران پی آئی اے کو 7ارب 51کروڑ روپے کا خسارہ ہوا،پی آئی اے کے اے کلاس شیئر پر 1روپے 44پیسے اور بی کلاس پر 72 پیسے فی شیئر خسارہ ہوا،پی آئی اے کا مجموعی ریونیو 15ارب 50کروڑ روپے رہا اور پی آئی اے کے اخراجات 19ارب 10کروڑ روپے رہے،پی آئی اے کا آپریشنل نقصان 5 ارب 41کروڑ روپے رہا ،روپے کی قدر میں بہتری سے پی آئی اے کو 4 ارب 14کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ،سود اور قرضوں کی مد میں پی آئی اے نے 6 ارب 24کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close