عید تعطیلات کے دوران الیکشن کمیشن کا کون سا دفتر کھلا رہے گا؟ اعلان کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران الیکشن کمیشن سندھ کا دفتر کھلا رہے گا اور دفتری امور نمٹانے کے لئے ضروری اسٹاف آفس میں موجود رہے گا،الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ این اے 249میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کرنے کے لئے کیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سندھ کے دفاتر میں عید تعطیلات ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ این اے249کے ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسرکا دفترعیدتعطیلات میں کھلا رہیگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close