اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ میری تنقید عدالتی نظام پر ہے اس کی بڑی وجہ اس بوسیدہ نظام سے ان لوگوں کے مفادات ہیں ،وزیراعظم عمران خان نظام عدل میں کمزوریوں کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں ، اپوزیشن اصلاحات کی حمایت کبھی نہیں کرتی انہیں یہ بوسیدہ نظام پسند ہے ،شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے ، تمام قانونی راستوں کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے شہبازشریف کو باہر جانے سے روکا جائے ، چوبیس گھنٹے کے اندر اپیل پر فیصلہ آجانا عجیب ہے ، اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، جس طرح کا رویہ نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ روا رکھا گیا ایسا ٹریٹمنٹ کسی کو نہیں ملتا ،نوازشریف کا پورا خاندان ایک ایک کر کے باہر جا رہا ہے ،نوازشریف بھی پاکستان مقدمات کا سامنا کرنے نہیں سیاست کرنے آئے تھے۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میری تنقید عدالتی نظام پر ہے اس کی بڑی وجہ اس بوسیدہ نظام سے ان لوگوں کے مفادات ہیں ،شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے ، چوبیس گھنٹے کے اندر اپیل پر فیصلہ آجانا عجیب ہے ، اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، جس طرح کا رویہ نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ روا رکھا گیا ایسا سلوک کسی کو نہیں ملتا ۔انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں یہ عمران خان کے بیانیے کی ناکامی ہے کہ ان لوگوں سے پیسے برآمد نہیں کروا سکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو قانونی دائرہ کار کا پتہ ہے لیکن عام آدمی یہ سب نہیں جانتا اس لئے ساری تنقید حکومت پر آتی ہے ،وزیراعظم عمران خان نظام عدل میں سقم کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں ،نوازشریف کا پورا خاندان ایک ایک کر کے باہر جا رہا ہے ،نوازشریف بھی پاکستان مقدمات کا سامنا کرنے نہیں سیاست کرنے آئے تھے ،شہبازشریف اربوں روپے کی ٹی ٹیز کا جواب نہیں دے سکے ،عام تاثر یہ بن گیا ہے کہ سائیکل چوری کرو تو جیل جائو، اربوں روپے چوری کر کے مزے اڑائو۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اصلاحات کی حمایت کبھی نہیں کرتی انہیں یہ بوسیدہ نظام پسند ہے ، تمام قانونی راستوں کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے شہبازشریف کو باہر جانے سے روکا جائے ،لوگوں نے ہمیں احتساب کیلئے ووٹ دیا ،ہماری کوشش ہے کہ کرپٹ مافیا سے پیسے ریکور کئے جائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں