کوئٹہ(آن لائن )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق میئر تربت تربت قاضی غلام رسول بلوچ رضاالہی سے انتقال کرگئے۔ قاضی غلام رسول بلوچ نظریاتی و فکری رہنما تھے انھوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے قومی معاشی اور قومی خودمختاری کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے رہے انہوں نے جیل کی صعوبتیں اور ضیا آمریت کے دور میں انسانیت سوز سزا کوڑے بھی برداشت کئے لیکن اپنی فکری و نظریاتی وابستگی سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے عمر بھرسیاست سے منسلک رہے اور آخری دم تک بلوچستان اور بلوچ عوام کی سیاسی و جمہوری تحریک سے وابستہ رہے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما قاضی غلام رسول بلوچ کے وفات پر انتہائی افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قاضی غلام رسول بلوچ کی سیاسی و قومی جدوجہد پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاضی غلام رسول بلوچ سیاسی و فکری وابستگی کے اعلی مثال رہے ہیں نیشنل پارٹی کو فعال و متحرک کرنے اور تربت شہر کو بنانے میں انھوں نے نمایاں کردار ادا کیا ان کی بے وقت وفات نے پارٹی اور خاندان کو بری طرح متاثر کردیا ہے یہ کمی کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا ہے قاضی غلام رسول بلوچ کی کمی بلوچستان کی سیاسی و قومی سطح پر ہر وقت محسوس کی جائے گی نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما قاضی غلام رسول بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا مرکزی بیان میں کہا گیا کہ تین دن تک پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا اور کارکن سیاہ پٹیاں باند کر خاندان سے اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں