بلیک میل نہیں ہو ں گا، تحریک عدم اعتماد لانے والے شوق سے لائیں، وزیر اعلیٰ نے دبنگ مؤقف اختیار کر لیا

کوئٹہ(آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کے ہتھکنڈوں سے میری کوششوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن ہو یا اپنے صفوں میں شامل لوگ میں کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا کاش یہ لوگ ہرہفتے اسلام آباد کے دورے کی بجائے اپنی محنت محکموں ،کام اور معاملات پر گزارتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ جو کوئی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے وہ خوش ہو کر لے آئے چاہیے وہ مخالفین میں سے ہوں یا ہمارے صفوں میں سے اللہ نے مجھے بلوچستان کی خدمت کا یہ موقع دیا ہے اور انشا اللہ میں اپنی پوری کوشش کرتا رہوں گا اور ایسے ہتھکنڈوں سے ان کو انشااللہ میری کوشش میں فرق نظر نہیں آئے گامخالفت یا حکومت کے اندر، یہ بہت واضح ہے۔ نہ تو میں کسی کو بلیک میل کرتا ہوں اور نہ ہی الحمدللہ اس طرح بلیک میل ہوتا ہوںانہوں نے کہاکہ یہ صرف کام سے میری توجہ ہٹاتا ہے۔ کاش ان لوگوں نے ہر ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرنے کے بجائے اپنی محنت محکموں، کاموں اور معاملات پر زیادہ وقت گزارنے کا کرتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close