کوئٹہ(آن لائن )محکمہ داخلہ بلوچستان میں عید کے موقع پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کااعلان کردیا۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کردیا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے قیدیوں کی سزاوں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے فیصلے سے سینکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف ہوںنوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ 6 ماہ سے کم سزا والے قیدی سی آر پی سی کی دفعہ 401 کے تحت سزاوں میں معافی کے حقدار ہوں گے۔ بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں موجود قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کردی گئی، سزا میں کمی کا اطلاق دہشگردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں قید افراد پر نہیں ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں