کس کی غلطیوں کی سزا کون بھگت رہا ہے، صوبائی وزیر نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی غلطیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں چھ ماہ میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں حکومتی جماعت کو عوام نے رد کیا ہے، عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے صورتحال کو بے قابو ہونے سے بچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کاآخری عشرہ چل رہاہے صوبائی حکومتوں اورمرکزنے اہم فیصلے کئے ہیں جن کے نوٹیفکیشن جاری کئے جاچکے ہیں عوام حکومت کاساتھ دے کوروناکی تیسری لہرتشویشناک لہرپیداکررہی ہے اگرسخت فیصلے نہیں کئے جاتے توصورتحال مزید خراب ہوسکتی تھی یورپ میں اور ہمارے پڑوسی ملک میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہیحالات کی سنگینی کوسمجھتے ہوئے عوام حکومت کاساتھ دے وفاقی حکومت آکسیجن سپلائی کویقینی بنائے ہم اس اسٹیج پرکیوں پہنچناچاہتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب ایک ڈیڈھ ماہ پہلے کیسزدوفیصد تھے اب اسکی شرح 7.1فیصد تک پہنچی ہیپچھلے ایک ماہ میں پانچ فیصداضافہ ظاہرکرتاہے کہ ہمیں ماسک پہننے کی ضرورت ہے اللہ نے زندگی دی توبکراعید پرشاپنگ کرسکتے ہیں زندگی ہوگی صحت ہوگی توہم سب کچھ کرپائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مفت ویکسین کی سہولت دی ہے تمام شہری اس سے فائدہ اٹھائیں عمررسیدہ افراد کے لئے ہوم سروس بھی شروع کی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب ایکسپوسینٹر میں بڑاویکسین سینٹربنایاہے جواتوارسے چوبیس گھنٹے کام کریگا بیس سے پچیس ہزارافراد کوویکسینیٹ کرپائیگا بڑے پیمانیپرشہریوں کو اس سے فائدہ اٹھاناچاہیئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جن لوگوں کوکورونا علامات ہیں وہ رابطہ کریں ان کامفت ٹیسٹ ہوگا شہریوں سے گذارش ہے کہ اداروں سے لڑائی نہ کریں یہ آپ کی خدمت کررہے ہیں حکومتی اوقات کی پابندی کریں دوکانداروں نے اپیل کی حکومت نے ان کی بات مانی غفلت اوربھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پرپابندی ہے یہ کرایہ کیوں بڑھارہے ہیں شہری گاؤں دیہات نہ جائیں یہاں سے وائرس گائوں لیکرنہ جائیں ذمہ داری کے ساتھ زندگی گذاریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی ایک زمانے میں طوطی بولتی تھی اب غیرمتعلقہ ہوگئی ہے چھٹے نمبرپرآنے والی جماعت نے تیس سال میں کچھ نہیں کیا مردمشماری پرسندھ حکومت کاساتھ نہیں دیا وزیراعظم کی غلطیوں کی سزاعوام بھگت رہی ہے چھ ماہ میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے حکومتی جماعت کوعوام نے رد کیاہیتاجرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close