کراچی (پی این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کر دیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے شہریوں کے لیے پابندی کے حکم نامے میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد رہیں گی اور تمام سیاحتی ،تفریحی مقامات عید تعطیلات میں بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل و حرکت محدود، اندرون شہر انٹرسٹی سمیت بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 19 تک بند رہے گی جبکہ شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے۔سندھ میں میں کاروبار مارکیٹ شاپنگ پلازہ 16 مئی تک بند رہیں گے تاہم بنیادی اشیائے ضروریہ پر پابندی کا اطلاق نہیں۔محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خریدو فروخت ویٹرنری سٹور پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہونگے۔بیکری ،کریانہ ،دودھ، گوشت، سبزی کی دکان شام 7 بجے تک کھولے جا سکتے ہیں جبکہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی، کیب میں نصف نشستیں خالی رکھنی ہوگی۔ریسٹورنٹس شام 7 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے اور صرف ھوم ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کر سکیں گے۔دوسری جانب پاکستان مین عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 140 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اب اس وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 677 ہوچکی ہے ، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 298 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اس طرح پاکستان میں کورونا وباء کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 850,131 ہوگئی ہے ، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد83 ہزار 699 ہے جن میں سے 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں