اسمبلیاں توڑنے کا کوئی فارمولا زیرِغور ہے یا نہیں؟باقاعدہ طور پر حکومتی ردِ عمل آگیا

لاہور(پی این آئی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سستے گھر کی ماہانہ قسط 10 ہزار روپے ہے، بینک آف پنجاب سمیت دیگر بینک قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھر کی کل قیمت 14 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک گھر پر تین لاکھ روپے کی سبسڈی دی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔ وزیراعظم نے عید کی تعطیلات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کی۔ فردوس عاشق نے بتایا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے 52 ارب روپے کی درخواستیں بینکوں کو موصول ہو چکی ہیں۔عام آدمی کی بات حکومت تک پہنچانے کے لیے پارٹی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خوشاب کی نشست پہلے بھی مسلم لیگ ن کی تھی۔پہلے کبھی ضمنی انتخاب میں حکومت وقت نہیں ہارا کرتی تھی۔ فردوس عاشق نے کہا کہ نسل در نسل کی غلامی کا طوق توڑنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے 2018 کے مقابلے میں ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا 7ارب روپے کی سبسڈی دے کر بھی حکومت عوام کی گالیاں سنے۔ کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا۔ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جانا ہو گا۔اپوزیشن کے دل میں چور نہیں تو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دے۔ قانونی رکاوٹوں کے باعث سستے گھروں کے منصوبے میں تاخیر ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا کوئی فارمولہ زیر غور اور حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں، اسمبلیاں توڑنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوتی ہے۔سینٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ اسد عمر کا بیان اس طرح نہیں جس طرح پیش کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close