سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

کراچی(آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، افسران کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کیا جائے گا، اسی طرح دیگر ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑھیں گی،سی اے اے کے دیگر عملے کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی اے اے بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین سی اے اے نے باضابطہ طور پر تنخواہوں میں اضافے سے متعلق منظوری دی،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزارت خزانہ کی باضابطہ منظوری کے بعد تنخواہوں میں فوری طور پر اضافہ کردیا جائے گا، بورڈ کے اجلاس میں ملازمین ایس جی 1تا 11کے ملازمین کو فوری طور پر50ہزارر وپے ادا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، وزارت خزانہ کی منظوری کے فوری بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی مزید رقم بھی ایڈجسٹ کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close