اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی پر دبنگ فیصلہ دےدیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کرونا سے متعلق پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے،کرونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن این سی او سی سے رجوع کرکے اپنے تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی کی وکیل شیریں عمران کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کرونا سے متعلق پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔کرونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن این سی او سی سے رجوع کرکے اپنے تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا کے باعث اسکول بند ہیں، پیرا نے اپریل سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور پیرا نے نوٹی فکیشن میں اپریل 2021 سے اسکولز کھلنے تک فیسوں میں طلبہ کو رعایت دینے کا کہا۔ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ رعایت دینے کا صرف ان سکولوں کو کہا گیا ہیجوماہانہ 8 ہزار روپے سے زائد فیس چارج کررہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close