جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد کب رکھی جائے گی؟ عثمان بزدار نے واضح کر دیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے، سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، جلد ہی بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا، سمت درست اور نیت نیک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا، ملتان کے بعد اب جلد ہی بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بہاولپور کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کر لیا ہے، بہت جلد بہاولپور کا دورہ کروں گا، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا، ماضی میں جنوبی پنجاب کے وسائل کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، آئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا، سمت درست اور نیت نیک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close