لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا، کون کون جج بن گیا؟

لاہور ( آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔تقریب میں نئے ایڈیشنل جج جسٹس سلطان تنویر، جسٹس طارق، جسٹس ندیم، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس علی ضیا باجوہ ، جسٹس عابد چٹھہ کے علاوہ جسٹس شان گل، جسٹس راحیل کامران شیخ،جسٹس انوار حسین، جسٹس رضا قریشی، جسٹس امجد رفیق، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سہیل ناصر نے حلف اٹھایا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، تقریب میں جسٹس شجاعت علی خان سمیت دیگر فاضل ججز بھی شریک ہوئے۔حلف برداری تقریب میں نئے ایڈیشنل ججز کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی، لاہور ہائی کورٹ کے افسران، صوبائی و وفاقی لائ￿ افسران اور سینئر وکلائ￿ بھی تقریب میں موجود تھے۔لاہور ہائیکورٹ میں تعینات 13 ایڈیشنل ججز بھی سنیارٹی لسٹ میں شامل ہوگئے، چیف جسٹس نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرنیکی منظوری دے دی، نئی سنیارٹی لسٹ میں ججوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close