انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ گرفتار،شہر بھر کی مساجد میں اعلانات بدنام زمانہ ڈان کسی کو شکایت ہے تو ۔۔۔پولیس کا اہم اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے مشہور گینگسٹر اور بڑے دشمن دار گروپ کے سرغنہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو سی آئی اے پولیس نے ساتھیوں سمیت دھر لیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں گوگی بٹ کے بیٹے بھتیجے اور دوست بھی شامل ہیں۔ جس کی گرفتاری پر پولیس کی جانب شہر بھر کی مساجد میں سے اعلانات کیے گئے، سنو سنو سنو۔۔۔!بدنام زمانہ اور مشہور زمانہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق بدمعاشوں اور قبصہ مافیا کی تیار شدہ لسٹوں پر پولیس نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پولیس نے کئی مہنیوں کی جدوجہد کے بعد لسٹ میں پہلے نمبر پر آنے والے مشہور گینگسٹر گوگی بٹ کو قابو کر ہی لیا ہے۔قومی موقرنامے میں شائع سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے گوگی بٹ کو اس کے گھر کنال ویو سے گرفتار کیا، ساتھ میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جس میں پولیس ذرائع کے مطابق گوگی بٹ کا بیٹا اور بھتیجے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ لاہور کے بڑے دشمن داروں میں جانا جاتا ہے جس کی ٹیپو ٹرکاں والا گروپ کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ اس دشمنی میں پچاس سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور ٹیپو ٹرکاں والا بھی اسی دشمنی میں لاہور ائیرپورٹ پر قتل ہو چکا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزمان کے قبصہ سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close