عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران مزید سخت پابندیاں کا اعلان

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران صوبے بھر میں مزید سخت پابندیاں کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی، صوبائی وزرائ، ناصر شاہ، سعید غنی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، جی او سی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اسلام آباد سے بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی شرقی اور کراچی جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کراچی 5 فیصد سے 14.23 فیصد، حیدرآباد 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی،مغرب کے بعد صرف ریسٹورنٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے، گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی،عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو بند رہیں گے، فارمیسیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا،ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرینگے جبکہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close