شہر قائد میں خاتون ڈکیت بھی سامنے آگئی، لوٹ مار کی ویڈیو سے لوگ پریشان ہو گئے

کراچی(آن لائن)شہر قائد میں خاتون ڈکیت بھی سامنے آگئی، نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شاپنگ سے واپس آنے والے شہریوں کو لوٹ لیا۔سوشل میڈیا پر خاتون اور ایک مرد کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، واردات نارتھ ناظم آباد میں حیدری تھانے کی حدود میں ہوئی،ویڈیو میں موٹرسائیکل پر خاتون اور مرد کو شاپنگ کرکے آنے والے جوڑے کے پیچھے آتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں خاتون ڈاکو کو دوسری عورت سے تھیلے اور دیگر اشیا چھینتے دیکھا جاسکتا ہے ، مرد نے دوسرے شہری سے سامان چھینا ،واقعہ دو روز قبل پیش آیا ، پولیس واردات سے لاعلم ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close