وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بے روزگار نوجوان کوسرکاری نوکری دیدی

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارضلع جھنگ کی تحصیل شور کوٹ کے رہائشی بے روز گار نوجوان محمودالحسن کی آواز بن گئے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر بے روز گار نوجوان کو سرکاری ملازمت مل گئی-بے روزگار نوجوان محمود الحسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی ہدایت کی- محمودالحسن کو سرکاری ملازمت کا تقررنامہ جاری کردیا گیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محمودالحسن جیسے نوجوانوں کو روزگار دینا ریاست کی ذمہ داری ہے-ماضی کے فرسودہ نظام کے باعث محمودالحسن جیسے نوجوانوں کو ان کا حق نہیں ملتا-سابق حکمرانوں نے گلے سڑے نظام کو بدلنے پر کوئی توجہ نہیں دی-انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نظام کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے اصلاحات کررہی ہے-انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب محمودالحسن جیسے نوجوانوں کو نظام ازخود ان کاحق دے گا-نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اربوں روپے کی قرضہ سکیم بھی شروع کی ہے اوراس سکیم سے نوجوان استفادہ کر کے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close