کوئٹہ(آن لائن )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے گزشتہ روز مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے انہوں نے اس جھوٹی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے نہ صرف شدید برہمی کا اظہار کیا ہے بلکہ مذکورہ اخبار کے خلاف ہرجانہ دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے گورنر یاسین زئی نے اپنے وکلاء کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ مذکورہ اخبار کے خلاف ایک ارب روپے کا ہرجانہ دائر کیا جائے واضح رہے کہ گورنر بلوچستان کی تمام خبریں اور تصاویر سرکاری میڈیا کے ذریعے شائع ہوتی ہیںمقامی اخبارمیں من گھڑت اور جھوٹی خبر کے حوالے سے گورنر بلوچستان نے واضح کیا کہ انہوں نے نہ تو کسی سے بات کی ہے اور نہ ہی کسی ٹی وی چینل / اخبار کو کوئی انٹرویو دیا ہے اور جان بوجھ کر انتشار پھیلانے والے بیانات سے گورنر بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی حلقے میں اگر کوئی غلط فہمی موجود ہے تو اسے فوری طور پر ختم ہو جانا چاہیے گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عزت مآب جناب عمران خان کی تہہ دل سے عزت کرتے ہیں اور ان کے بارے میں ایسا بیان دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے مذکورہ خبر میرے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں