ریلوے کا لاک ڈائون اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث 10عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،ملک میں لاک ڈائون اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث 10عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ریلوے انتظامیہ نے سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔7مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے عید سپیشل ٹرین چلے گی ۔نویں عید سپیشل ٹرین 11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی ،دسویں عید سپیشل 12 مئی کو کراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی ۔ریلوے ترجمان کے مطابق عید پر زیادہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ لاک ڈائون اور انٹر سٹی روڈ ٹرانسپورٹ بندش کے باعث کیا گیاہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں