ضمنی الیکشنز میں پے در پے شکستوں کے بعد وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کھل گئی، بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مسلسل شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان ان ایکشن، بجٹ کے بعد پنجاب میں عوامی مفاد کے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بجٹ کے بعد اہم ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے یہ فیصلہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست کے بعد کیا ہے۔وزیراعظم نے خوشاب سمیت پنجاب کے دیگر ضمنی انتخابات میں شکست کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیے ہیں۔ وزیراعظم نے تحریک انصا ف کے کارکنان کو پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی کہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محکموں ، ضلعوں میں بلاجواز سیاسی مداخلت کو ختم کیا جائے، سرکاری اداروں تک عوام کی رسائی بہتر بنائی جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ایسی ہوں کہ عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو ترجیح دیں،وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں براہ راست عوامی مفاد کو ترجیحات میں شامل رکھا جائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضمنی انتخاب ہو ٹیم ورک کے طور پر پارٹی کی سطح پر بہترین ورکنگ ہونی چاہیے، ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق بھی رپورٹ ملی اب خوشاب ضمنی الیکشن سے متعلق بھی رپورٹ مانگ رہا ہوں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں بہترین کام کیا، اس سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب نے مختلف گروپنگ میں موجود افراد سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ کے بعد کچھ اہم فیصلے لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close