پی آئی اے نے خلیجی ملک کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا، پہلی پروا ز کب روانہ ہو گی؟

کراچی(آئی این پی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے  جمعہ سے بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق آج  بروز جمعہ سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں بحرین کے لیے اڑان بھریں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،پاکستان سے بحرین کیلئے پہلی پرواز جمعہ کو(آج) لاہور سے بحرین روانہ ہوگی جب کہ دوسری پرواز 10مئی اسلام آباد سے بحرین روانہ ہو گی،سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بحرین کیلئے فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close