مفتاح اسمٰعیل بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئے

کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر علی زیدی نے رہنما( ن) لیگ مفتاح اسماعیل کے الزامات پر انہیں 10کروڑ روپے ہرجانیکا نوٹس بھیج دیا،علی زیدی نے مفتاح اسماعیل پر آلو کے چپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا، علی زید ی نے کہاہے کہ مفتاح اسماعیل نے 25اپریل کو ٹی وی پر گفتگو میں ان پر ٹیکس نہ دینے اور احساس پروگرام کے پیسوں سے ووٹ خریدنے کا الزام لگایا،علی زیدی کے مطابق مفتاح اسماعیل کا بیان بہتان تراشی اور ہتک آمیز ہے، مفتاح اسماعیل غیر مشروط معافی مانگیں یا قانونی چارہ جوئی کا سامنا کریں۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے رہنما( ن) لیگ مفتاح اسماعیل کے الزامات پر انہیں 10کروڑ روپے ہرجانیکا نوٹس بھیج دیا،علی زیدی نے مفتاح اسماعیل پر آلو کے چپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا۔علی زید ی نے کہاہے کہ مفتاح اسماعیل نے 25اپریل کو ٹی وی پر گفتگو میں ان پر ٹیکس نہ دینے اور احساس پروگرام کے پیسوں سے ووٹ خریدنے کا الزام لگایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close