8 مئی سے 16مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹیں بند، مزید کیا کیا پابندیاں لگائی جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں 8 مئی سے 16مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، چاند رات کو بازاروں میں مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام اسٹالز ،سیاحتی مقامات پر پابندی ہوگی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کوہفتہ اتوار 50فیصد مسافروں کے ساتھ اجازت ہوگی، تندور، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس 24 گھنٹے جبکہ گروسری اسٹور، سبزی فروٹ شاپس شام 6بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 8 مئی سے 16مئی تک پنجاب میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت عید اور چاند رات کیلئے ہدایات اورایس اوپیز تیا رکرلیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں تمام کاروبار ، دفاترز، دکانیں ، سیروتفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ مکمل بندہوگی۔ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔بسوں پر50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کی گنجائش سے چلے گی۔اسی طرح پابندی کے دوران 24 گھنٹے کھلے رہنے والے کاروبار جن میں تندور، میڈیکل سروسز، فارمیسی، پٹرول پمپ، فوڈ دلیوری سروس، بجلی، گیس انٹرنیٹ، میڈیا ہاؤسز، کال سنٹرز کھلے رہیں گے۔جبکہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک گروسری، جنرل اسٹور، بیکریز، گوشت کی دکانیں ، آٹا چکیاں ، فروٹ اور سبزی کی دکانیں اور تندور کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح ہر قسم کی سپورٹس، ثقافتی تہوار، اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اسی طرح وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 8مئی سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور یہ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ شہری تعطیلات کے دوران گھر رہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستے 16 مئی تک بند رہیں گے۔ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مری یا دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں اوراس فیصلے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close