اسلام آباد (پی این آئی )وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون سے بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا انٹر پروونشیل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس میں امتحانات کے حوالے سے اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے ، میٹرک اور بارویں جماعت کے بورڈ امتحانات ترجیحی بنیادوں پر لیے جائیں گے تاکہ یونیورسٹیوں کے داخلوں سے قبل ہی رزلٹ اپنے وقت پر آجائے ۔ شفقت محمود کا کہناتھا کہ متعلقہ بورڈ اصولی طور پر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے لیکن یہ 15 جون کے بعد ہی شروع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارویں کے بعد گیارہویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں