ایس او پیز کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل، 76 گرفتار

پشاور (آئی این پی ) پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، پاک فوج اور پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو سیل کرتے ہوئے 76 افراد کو گرفتارکرلیا۔ انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ، قصہ خوانی اور اندرون شہر بازاروں کا معائنہ کیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 دکانوں کو سیل جبکہ 76 افراد کو ماسک استعمال نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق چمکنی کے علاقے میں ایک نجی سکول کو بھی سیل کیا گیا ہے جہاں پابندی کے باوجود طلبا کو روزانہ بلایا جا رہا تھا۔۔۔۔۔

لاک ڈاؤن میں کوئی گھر سے نہ نکلے، مری اور پیر سوہاوہ جانیوالے راستے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی ا ین پی )وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاون کے احکامات جاری کر دیئے گئے، مری اور پیر سوہاوہ جانے والے راستوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق گروسری بیکری اور مٹھائی کی دکانیں صرف شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور دودھ دہی کی دکانیں، ٹیک اووے چوبیس گھنٹے کھلنے کی اجازت ہو گی۔ عید تک سستا بازار کھلے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر 8 مئی سے 16 مئی 2021 تک تمام سیاحتی مقامات بند ہونگے۔ تمام ہوٹلز، ریسٹورانٹس، گیسٹ ہاوسز، ٹرانسپورٹ، تجارتی مراکز کو بھی بند کیا جائے گا۔ مری اور پیر سوہاوہ جانے والے راستوں کو بھی بند کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close