کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف ڈیل پر ہماری بات مان لیتے تومعیشت یوں تباہ نہ ہوتی، ڈیل میں اپنی غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان قوم سے معافی مانگیں اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی مہنگائی کی وجہ عمران خان کے غلط فیصلے ہیں، وزیراعظم کسی اورکوقربانی کابکرابناکرخود نہیں بچ سکتے، عمران خان کے پاس ایک اہل حکمران والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں، پہلے انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے گریزکادفاع کیا، انہوں نے پھرتاخیرسے معاہدہ کرکیغلط ڈیل کا دفاع کیا، اب اس سیبھی پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیاں کرتیہیں، غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں ، پھر یہ وہی غلطیاں دہراتے ہیں۔ یہ ملک ہیکوئی کلاس روم نہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف ہدایت پر مزیدٹیکس کے ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پربجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے تنخواہ دارملازموں کوعوام کے فیصلے نہیں کرنے دیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں