لاہور (پی این آئی) ایف آئی سائبر کرائم ونگ نے ایک نئی طرز کا فراڈ کرنے والے سرکاری ملازم کو پکڑ لیا ہے جو لوگوں کی انگلیوں کے بائیو میٹرکس فروخت کرتا تھا۔ ایف آئی حکام کے مطابق شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان سمز فروخت کرنے والوں کو بیچنے والا نادرا کا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف کمپنوں کی موبائل فون، متعدد ایکٹو سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ لاہور ایف آئی اے سائیبر کرائم سیل نے خفیہ ذرائع کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان موبائل سمز فروخت کرنے والوں کو دیتا تھا، ملزم کی نشاندہی پر سائبرکرائم نے 2500 افراد کی انگلیوں کے نشان اسکین اور نادراکےفارم بھی قبضے میں لے لیے ہیں، موبائل سمز اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگرجرائم میں استعمال ہوتی تھیں، اور لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کے نام کی متعدد سمز جاری ہوجاتی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد میں وقار علی،عاقب علی، راشد جاوید، عرفان اور محمد وقاص شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں