لاہور (آن لائن) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں آج بھی مسلسل دسویں روز شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد اور آرمی و رینجرز حکام نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔لاہور پولیس، رینجرز اور پاک آرمی کے جوانوں اور گاڑیوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ سی سی پی او لاہور کی قیادت میں فلیگ مارچ ٹاؤن ہال سے شروع ہو کر مال روڈ، نیلا گنبد، انار کلی، کینال روڈ، دھرم پورہ بازار، صدر بازار, اور دیگر شاہراہوں، مارکیٹوں اور پبلک مقامات سے گذرا۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے انار کلی بازار میں پیدل گشت کرکے مقررہ وقت کے بعد کھلی دکانوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت بند کروا دیا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کی طرف سے کورونا وبائ سے بچاو کی حکومتی ہدایات پر عملدرامد یقینی بنانا، مارکیٹوں بازاروں میں کاروباری اوقات کار اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لینا تھا۔فلیگ مارچ کے دوران مشترکہ ٹیموں مارکیٹوں بازاروں میں کاروباری اوقات کار اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لیا گیا اور چھ بجے کے بعد بھی کھلی مارکیٹوں کو حکومتی احکامات کے مطابق بند کروا دیا۔آپریشن کے دوران ماسک نہ پہننے اور دیگر قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں، ماسک پہنیں،گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں