عید کے بعد حکومت کےخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصراللہ زیرے ،عبدالواحد صدیقی ،ثناء اللہ بلوچ، اصغر علی ترین اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی مذاکراتی کمیٹی کے رکن وسابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کی امن وامان ،غیر جمہوری طرز حکومت ،کورونا وائرس کے بارے میں وسائل کا بے دریغ استعمال اور بار بار مطالبے کے باوجود رپورٹ پیش کرنے سے پہلوتہی ،آئندہ بجٹ کے خدوخال اور محض نمودونمائش کی بجائے عوام کی بنیادی ضروریات کو بنیاد بنا کر انصاف پر مبنی صوبے کی ترقی کے حوالے سے قانون ،آئین اور قاعدے کے مطابق پری بجٹ پر تفصیلی بحث کاانعقاد کیلئے اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن کافیصلہ کیا۔اجلاس میں اس آمر پر غور ہوا کہ جمعیت علماء اسلام نے صوبائی سطح پر فیصلہ کیاہے کہ عید کے بعد موجودہ بے حس، بے انصاف ،غیر جمہوری اور ظالم وجابر حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائیگی ،بی این پی اور پشتونخواملی کے پارلیمانی لیڈران نے جمعیت کے فیصلے کی حمایت کی اور طے ہوا کہ دونوں پارلیمانی لیڈرز اپنی جماعتوں کے سامنے جمعیت علماء اسلام کافیصلہ رکھیںگے تاکہ متفقہ طورپر احتجاجی تحریک چلائی جائے اور حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے ،آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشترکہ اجلاس جلد منعقد کیاجائے گا تاکہک متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو بھی ساتھ ملایاجائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close