حلقہ پی پی 84الیکشن : 140پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج آگئے، ن لیگ اورپی ٹی آئی کے ووٹ کتنے ہو گئے؟

خوشاب (پی این آئی) خوشاب ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار کی برتری میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی حلقہ خوشاب میں ہو رہے ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 60 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مرتب کیے جا چکے، جن کے مطابق ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔بتایا ہے کہ 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار معظم شیر 43 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے علی حسین بلوچ بھی ساڑھے 35 ہزار 780 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے حتمی نتائج مرتب ہونے تک دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں پی پی 84 خوشاب میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، عوام کا حتمی فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔ ہمیں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کی سوچ بدلنی ہے، ادارے مضبوط کرنے ہیں۔ مسلم لیگ ن اب تک کے ضمنی انتخابات میں اپنی ہی سیٹیں جیتی ہے۔ڈی ایم جی اور سی ایس ایس کرنیوالے افسران خود کو حاکم اور عوام کو محکوم نہ سمجھیں۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام بجے تک جاری رہا، الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، حلقے میں پی ٹی آئی کے علی حسنین خان ، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد مدمقابل ہوئے، الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن کیلئے 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 13 کو انتہائی حساس جب کہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔جہاں 2 لاکھ 92 ہزار687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ، جن میں سے مرد ووٹرز 1 لاکھ 55 ہزار 104 جب کہ خواتین ووٹرز 1 لاکھ 37 ہزار 583 ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے حلقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close