خوشاب(پی این آئی)خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ن لیگ ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔ پی پی 84خوشاب ضمنی الیکشن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 76 کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کےمحمد معظم شیر کلو 222 ووٹ لےکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 71ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں۔پولنگ اسٹیشن نمبر 31 میں بھی ن لیگ کےمحمد معظم شیر کلو 345ووٹ لےکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 71ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں۔پولنگ اسٹیشن نمبر 34 میں ن لیگ کےمحمد معظم شیر کلو 263ووٹ لےکر آگے اور پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 200ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں۔پولنگ اسٹیشن نمبر 210 میں بھی ن لیگ کےمحمد معظم شیر کلو 394 ووٹ لےکر آگے ہیں اور پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 262 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں۔خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں