حکومت نے 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر صحت پنجاب داکٹر یاسمین راشد کی صدارت صوبے میں کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا ، اس دوران صوبے میں نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے ، جب کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے ، ان چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ، اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں ، شہری کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ، عوام عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔دوسری طرف این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی ’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں، جس کے تحت چاند رات بازاروں ، مہندی ، جیولری ، کپڑوں کے اسٹالز ، مارکیٹیں ، کاروبار بند رہیں گے ، یکم مئی یوم علی ، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کروایا جائے گا ، این سی اوسی نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے یکم مئی یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ، 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے ، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی ، بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عید الفطرپرتعطیلات 10 سے15 مئی تک ہوں گی ، 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں،کاروبار بند رہیں گے، عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close