مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات، وزیراعظم نے مولانا سے کیا درخواست کردی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ ملاقات میں کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کے متعلق گفتگو ہوئی۔عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے علماءکرام سے خصوصی گزارش کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ مساجد میں ایس او پیز پر جتنا عمل لوگوں نے کیا اتنا کہیں نہیں ہوا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد میں علمائے کرام اور عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close