کراچی(آئی ا ین پی ) جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کے دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام کیلئے سی ایاے کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کی گئی ، اس دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، جس کی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے۔ پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کیقرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا ، دبئی سے پہنچنے والی پرواز151افرادمیں سے2مسافروں اور ریاض سے آنیوالے پرواز کے329میں سے3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے6کانٹر قائم کردیے گئے، طیارے سیباہرآنے والوں کو عملہ ٹوکن فراہم کرتا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ٹوکن کیذریعے محکمہ صحت کی ٹیمیں ریپڈ ٹیسٹ کررہی ہیں اور اسلام آباد کیایٹو لاونج کومسافروں کیلئے مختص کردیا گیا ہے، دبئی سے اسلام آباد آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز کے200مسافروں کی طبی جانچ کی گئی اور ٹیسٹ رپورٹ کلیئر ہونے کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں