پی پی 84ضمنی انتخابات، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ، پولنگ روک دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کے درمیان پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے باعث پولنگ روک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کے دوران جمالی بلوچاں گرلزہائی اسکول پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ سے روکنے پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ، اس دوران پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق واقعہ کے بعد ڈی پی او خوشاب جمالی بلوچاں پہنچے ، ن لیگ کے رہنماعطا تارڑ نے ڈی پی او سے ملاقات کی ، ڈی پی اوخوشاب نے کہا ن لیگ کاکیمپ400گزکےاندرہےفوری ہٹائیں، جس پر عطا تارڑ نے کہا ہم اپنا کیمپ ہٹانےکوتیار ہیں۔خیال رہے پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ پی پی 84 نشست کوویڈ 19 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک محمد وارث کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔پی پی 84 خوشاب میں کل آٹھ امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے سردار علی حسین خان بلوچ اور مسلم لیگ (ن) کے ملک معظم شیر کالو کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close